اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اوربدعنوانی کا خاتمہ، شفافیت کو یقینی بنانا اور بہتر اسلوب حکمرانی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اقتصادی چیلنجز کے باوجود حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، وزیراعظم …
اقتصادی چیلنجز کے باوجود حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اوربدعنوانی کا خاتمہ، شفافیت کو یقینی بنانا اور بہتر اسلوب حکمرانی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اقتصادی چیلنجز کے باوجود حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان خود بہتر اسلوب حکمرانی اور شفافیت پر یقین رکھتے ہیںاور اس حوالے سے پرعزم ہے ، کیپٹل مارکیٹ ریگولیشنز کے ضمن میں باہمی اورعلاقائی رابطوں کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے یہ بات جمعرات کو یہاں پہلی وسطی ایشیائی علاقائی تعاون (کاریک) کیپیٹل مارکیٹ ریگولیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔فورم کا اہتمام کاریک نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وسطی ایشیاءاور مغربی ایشےاءکے خطے کے مابین تعلقات اور تعاون اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اکٹھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی رابطوں، اور حکومتوں کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ کیپیٹل مارکیٹس کے مابین ضابطوں کے حوالے سے باہمی روابط کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس بات کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ موثر اور شفاف انداز میں آپریشنز کے ذریعے نجی شعبہ کے لئے آسانیاں اور سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ شہریوں کو صحت ، تعلیم ، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ معیشت بلخصوص کیپیٹل مارکیٹس کے حوالے سے حکومت صرف پالیسیاں اور قوانین بنا سکتی ہے۔ کاروبار کے فروغ میں نجی شعبہ کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔








