اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے (کل) جمعہ کو شام 5بجے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ا نتظامات کو حتمہ شکل ہوئے تمام مہمانوں کو دعوت نامے بھی ارسال کردیئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر مملکت کا خطاب (آج) جمعہ …
صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے (کل) شام 5 بجے خطاب کرینگے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے (کل) جمعہ کو شام 5بجے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ا نتظامات کو حتمہ شکل ہوئے تمام مہمانوں کو دعوت نامے بھی ارسال کردیئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر مملکت کا خطاب (آج) جمعہ کی شام 5 بجے ہوگا جس سے موجودہ قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئینی اداروں کے سربراہان ، تین مسلح افواج کے سربراہوں، سفارتکاروں، سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے ہیں، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تمام ارکان پارلیمنٹ اور وفاقی وزراءکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ کسی مہمان کو نہ لائیں اور نہ ہی کسی رکن پارلیمنٹ یا وفاقی وزیر کے گارڈز کو پارلیمنٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس موقع پر تمام ارکان پارلیمنٹ سمیت مہمانوں کی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی، پارلیمنٹ میں تمام معزز مہمانوں ، ارکان پارلیمنٹ اورڈیوٹی پرموجود عملے کے لئے پارکنگ مختص کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 54کے تحت ہر پارلیمانی سال صدر مملکت مشترکہ اجلاس سے خطاب سے ہوتا ہے، صدرمملکت سینیٹ اورقومی اسمبلی کو پورے پارلیمانی سال کےلئے اپنے خطاب کے ذریعہ رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔








