پاکستانی سفیرنغمانہ اے ہاشمی سمیت 10سفیروں نے چینی صدرشی جن پنگ کو اپنی اسناد تقرری پیش کردیں

بیجنگ ۔ 29 اگست (اے پی پی)چین میں پاکستان کی نئی سفیرنغمانہ اے ہاشمی سمیت 10سفیروں نے چینی صدرشی جن پنگ کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں اور اپنے ممالک کے رہنماﺅں کی جانب سے انہیں نیک تمناﺅں کے پیغامات پہنچائے ۔ اسناد تقرری پیش کرنے والے سفیروں میں پاکستان کی سفیر نغمانہ اے ہاشمی ، مالی کے سفیر دیدئر دیکو، لیسوتھو کے سفیر لی چوڈینئل سیٹینانی ، قطر کے …

بیجنگ ۔ 29 اگست (اے پی پی)چین میں پاکستان کی نئی سفیرنغمانہ اے ہاشمی سمیت 10سفیروں نے چینی صدرشی جن پنگ کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں اور اپنے ممالک کے رہنماﺅں کی جانب سے انہیں نیک تمناﺅں کے پیغامات پہنچائے ۔ اسناد تقرری پیش کرنے والے سفیروں میں پاکستان کی سفیر نغمانہ اے ہاشمی ، مالی کے سفیر دیدئر دیکو، لیسوتھو کے سفیر لی چوڈینئل سیٹینانی ، قطر کے سفیر محمد اے ال دیہیمی ، آسٹریلیا کے سفیر گراہم ہگ فلیچر ،زمبباوے کے سفیر مارٹن چیڈونڈو،استونیا کے سفیر آندرے انگا ، ملائشیا کے سفیر راجہ نوشیروان ،مالدیپ کی سفیر عائشہ عظیمہ اور گنی کے سفیر سارا مدے ٹورے شامل تھے ۔ چینی صدر نے نئے سفیروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے رہنماﺅں اور عوام کے لئے اپنی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔

مزید خبریں