مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی استبداد کو روکنے اور خطے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا، مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی استبداد کو روکنے اور خطے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔بھارت نے یکطرفہ ،غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور وادی میں جبراً آبادیاتی تناسب کو تبدیل …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی استبداد کو روکنے اور خطے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔بھارت نے یکطرفہ ،غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور وادی میں جبراً آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔جمعرات کو اپنے سری لنکن ہم منصب تلک ماراپانا سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، دونوں وزراءخارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو مسلسل کرفیو کا سامناہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔بھارت کے ان جبری ہتھکنڈوں سے پورے خطے امن تہہ و بالا ہو سکتا ہے۔”جینو سائیڈ واچ “ جسی بین الاقوامی تنظیمیں ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں کے قتل عام کا خطرہ ظاہر کر چکی ہیں۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ تلک ماراپانا نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور وزیر خارجہ کے جلد دورہ سری لنکا کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں