اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پیٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک سے سرخ فیتے کا نظام ختم کرکے کاروبار کو آسان بنایا جارہا ہے،ہمارا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ اور آسانیاں پیدا کرنا ہے،جس اہلکار نے بھی ٹرانسفارمر کی تبدیلی یا مرمت کے لئے پیسہ لیا اسے ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات …
وفاقی وزیر بجلی و پیٹرولیم عمر ایوب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی ندیم بابر کے ہمراہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پیٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک سے سرخ فیتے کا نظام ختم کرکے کاروبار کو آسان بنایا جارہا ہے،ہمارا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ اور آسانیاں پیدا کرنا ہے،جس اہلکار نے بھی ٹرانسفارمر کی تبدیلی یا مرمت کے لئے پیسہ لیا اسے ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروبارآسان بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جار ہے ہیں، ان اقداما ت کا آغاز وزارت پٹرولیم سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ مشن ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور سہولیات دی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 8ہزار 789 فیڈرز میں سے 80 فیصد فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ ختم ہو چکی ہے۔ بنوں پشاور سرکل ، حیسکو ، سیپکو اور میپکو کے کچھ علاقوں میں اس وقت لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہم نے تین ارب روپے کا ٹرانسفارمر مافیا کے خلاف ہم نے کارروائی کی ہے جہاں بھی شکایت ملے گی ایکشن ہوگا اور کسی ملازم کی طرف سے اگر ٹرانسفارمر مرمت یا تبدیلی کے لئے پیسہ مانگنے کی اطلاع ملی تو اسے ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔








