حکومت ملک میں سیاحت کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سیاحت کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر انتخاب عالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پی ٹی ڈی سی …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سیاحت کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر انتخاب عالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پی ٹی ڈی سی کے تحت چچگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موجود موٹلز اور دیگر اثاثہ جات کے بہترین استعمال سے متعلق تجاویز زیر غور آئیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود پی ٹی ڈی سی موٹلز اپنے محل وقوع کے حوالہ سے پرُکشش مقام رکھتے ہیں جو کہ سیاحوں کی گہری دلچسپی کا سبب بن سکتے ہیں لیکن افسوس اس امر کا ہے کہ پچھلی کئی دہائیوں سے ان موٹلز کی تزئین و آرائش پر کوئی خصوصی توجہ نہ دی گئی ہے اور اپنے بہترین محل وقوع کے باوجود یہ موٹلز سابقہ حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کھو چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ موٹلز خسارے کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے ان موٹلز میں سروسز کا معیار گرتا جا رہا ہے جس سے ایک طرف عوام مناسب رقم میں رہائش کی بہتر سہولت سے محروم ہو گئے ہیں تو دوسری جانب ادارہ مسلسل خسارے کا سامنا کر رہا ہے۔

مزید خبریں