اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکر پر وگرام کو ملک بھر میں مزید مضبو ط بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بات لیڈی ہیلتھ ورکرز پر و گرام کے 5ویں جائزہ پر وگرام بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز منفر …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکر پر وگرام کو ملک بھر میں مزید مضبو ط بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بات لیڈی ہیلتھ ورکرز پر و گرام کے 5ویں جائزہ پر وگرام بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز منفر داورتارخی پر وگرام ہے جس کو اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے نتاظر میں چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ریفر یشر تربیت کی کمی،ضروری اشیاءاور آلات کی عد م فر اہمی اور مسلسل مانیٹرنگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ پر وگرام متاثر ہوا ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کمز ور ملا زمتی ڈھانچہ اور تنخواہوں جےسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے وزارت قومی صحت کو ہدایت کی کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی خامیوں کی نشاندہی کے لیے اویلیو ایشن ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا جائے اور صوبوں کو وفاقی سطح سے تعاون اور امداد کی فراہمی کے لیے سفا رشات مرتب کی جائیں ۔جبکہ سفارشات مرتب کرتے وقت 18ویں آئینی ترمیم اور اس کی مشقوں کا بھی احترام کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آباد ی میں سالانہ 2.4فیصد کی شرح سے اضافہ ہوتا رہا ہے جس کی وجہ سے لیڈی ہیلتھ ورکرز پر وگرام کی کامیابیوں کی افادیت کم ہوتی رہی ہے اب چونکہ پر وگرام کامیابی کی طرف گامزن ہو رہا ہے اس لیے اب اس پروگرام کی معاونت میں کوئی وقیقہ فر و گزاشت نہیں کیا جائے گا۔








