پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے ہونے والی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیکنیکل مشاورتی گروپ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے ہونے والی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیکنیکل مشاورتی گروپ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں حکومتِ پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران جن میں وزےر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، پولیو کے خاتمے کے لئے وزیرِ اعظم پاکستان کے فوکل پرسن جناب بابر بن عطا کے علاوہ پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر پولیو …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے ہونے والی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیکنیکل مشاورتی گروپ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں حکومتِ پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران جن میں وزےر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، پولیو کے خاتمے کے لئے وزیرِ اعظم پاکستان کے فوکل پرسن جناب بابر بن عطا کے علاوہ پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے اہم قائدین شرکت کی ۔ ٹیکنیکل مشاورتی گروپ کے اس اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے یقین دلایا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانا حکومتِ کی اوَّلین ترجیحات میں شامل ہے اور اس وقت حکومتِ پاکستان عوامی سطح پر پولیو ویکسین کے خلاف پائی جانے والی مزاحمت، مامون کاری کی کم سطح اور ضلعی سطح پر جزوی طور پر غیر تسلی بخش کارکردگی اور انتظام کاری جیسے مسائل کے پائیدار حل کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کا مکمل عزم کرچکی ہے۔ اس وقت تک شناخت کردہ مسائل کے باوجود ہمارا پولیو کے خاتمے کا عزم آج بھی غیر متزلزل ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس عزم کا اظہار کےا کہ ہم بہت جلد اس تشویشناک صورتِ حال سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بہت جلد پاکستان ایک پولیو سے پاک ملک ہوگا اور یوں پوری دنیا پولیو سے پاک ہوجائے گی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم خود پولیو کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی قیادت کررہے ہیں ۔

مزید خبریں