اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کا اراکین پارلیمنٹ منتخب ہونا اعزاز ہے اور پاکستان کو اپنے بیٹوں پر فخر ہے ۔وزیراعظم عمران خان کشمیر پر قوم کے جذبات کی بہترین ترجمانی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے کشمیر پر اقدامات کی مثال ملنا مشکل ہے، ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کی …
وزیر مملکت برائے سیفران شہریارخان آفریدی کا لندن میں سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کا اراکین پارلیمنٹ منتخب ہونا اعزاز ہے اور پاکستان کو اپنے بیٹوں پر فخر ہے ۔وزیراعظم عمران خان کشمیر پر قوم کے جذبات کی بہترین ترجمانی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے کشمیر پر اقدامات کی مثال ملنا مشکل ہے، ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کی طاقت سے ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، ہمیں عہد کرناہوگا کہ کشمیر و فلسطین سمیت مسلم امہ کو درپیش ایشوز پر سٹینڈ لیں گے اور ایسی قانون سازی کیلئے فعال کردار ادا کرینگے جس سے ہمارے اجتماعی مسائل کا تدارک ہو، آج دنیا کے امن کو ہندو انتہاپسندوں سے خطرہ ہے جو جنوبی ایشیاءمیں تمام ریاستوں کو ملا کر شدت پسند ہندو ریاست بنانا چاہتے ہیں، ہمیں دنیا کو مودی اور اسکے گماشتوں کے ایجنڈے سے آگاہ کرنا ہوگا۔لندن وٹفورڈ کونسل میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شریک برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ اور سکالرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ پونے دو ارب مسلمان اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کیوں نہیں کرتے جس کے باعث وہ دنیا میں رسوا ہو رہے ہیں۔








