اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) امریکہ، چین اور برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کی سب سے بڑی منڈیاں ہیں، جولائی 2019ءکے دوران امریکہ کو 373.514 ملین ڈالر، چین کو 167.058 ملین ڈالر جبکہ برطانیہ کو 147.333 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران امریکہ کو 373.514 ملین ڈالر کی …
امریکہ، چین اور برطانیہ کو جولائی 2019ءکے دوران مجموعی طور پر687.905 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمدات کی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) امریکہ، چین اور برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کی سب سے بڑی منڈیاں ہیں، جولائی 2019ءکے دوران امریکہ کو 373.514 ملین ڈالر، چین کو 167.058 ملین ڈالر جبکہ برطانیہ کو 147.333 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران امریکہ کو 373.514 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں جو گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 13.84 فیصد زائد ہیں۔ مالی سال 2018ءکے دوران امریکہ کو 328.090 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔








