امارات کو اپنے دفاع اور عرب اتحاد کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے جوابی کارروائی کا حق ہے، متحدہ عرب امارات

ابوظؒہبی ۔ 30 اگست (اے پی پی) اماراتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے امارات کو اپنے دفاع اور عرب اتحاد کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے جوابی کارروائی کا حق ہے۔انکا کہنا ہے کہ ابو ظہبی یمن میں ریاست کے اندر ریاست قائم نہیں کررہا اورنہ ہی ریاستی اداروں سے ماورا کوئی عسکری گروپ تشکیل دینے پر کام ہو رہا ہے۔ اس …

ابوظؒہبی ۔ 30 اگست (اے پی پی) اماراتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے امارات کو اپنے دفاع اور عرب اتحاد کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے جوابی کارروائی کا حق ہے۔انکا کہنا ہے کہ ابو ظہبی یمن میں ریاست کے اندر ریاست قائم نہیں کررہا اورنہ ہی ریاستی اداروں سے ماورا کوئی عسکری گروپ تشکیل دینے پر کام ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے یمن کی آئینی حکومت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔متحدہ عرب امارات نے یمن کی آئینی حکومت کی طرف سے عسکری مداخلت کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عرب اتحاد کو درپیش خطرات کے خلاف لڑنے اور اس کے دفاع کے لیے ہراقدام کا حق حاصل ہے۔

مزید خبریں