اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ان کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،کشمیریوں کے حقوق کسی صورت دبائے نہیں جاسکتے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ان کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،کشمیریوں کے حقوق کسی صورت دبائے نہیں جاسکتے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور تعلیمی اداروں کے طالب علموں نے شرکت کی۔خاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم نے اپنے پرامن مگر بھرپور احتجاج کے ذریعہ دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ کشمیرکاز کےلئے متحد ہے۔ صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کوختم کرکے بھارت نے کشمیری قوم اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداوں کے مطابق تنازعہ کوحل کرنے کا اپنا وعدہ توڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے یہ کھلا جھوٹ بول رہا ہے کہ کشمیر اس کا داخلی مسئلہ ہے۔ صدرنے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارتی افواج کے جبرو استبداد کا سامنا ہے جو شہریوں پر بے رحمانہ تشدد اورغیر انسانی سلوک کررہی ہیں۔








