وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم منظم ہوکر کشمیریوں کی آواز بنیں گے تو دنیا اس آواز کو سنے گی، مسئلہ کشمیر کی گونج بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک، تنظیموں، بین الاقوامی فورمز اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ چکی ہے، پاکستان اس آواز کو دنیا بھر میں پہنچانا چاہتا …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم منظم ہوکر کشمیریوں کی آواز بنیں گے تو دنیا اس آواز کو سنے گی، مسئلہ کشمیر کی گونج بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک، تنظیموں، بین الاقوامی فورمز اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ چکی ہے، پاکستان اس آواز کو دنیا بھر میں پہنچانا چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے ترجمان اور وکیل بن کر موثر سفارت کاری کے ذریعے ایک طرف دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی داستان بیان کر رہے ہیں اوردوسری طرف دنیا کو یہ باور کرا رہے ہیں کہ 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آج مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان یکجہتی تحریک کی قیادت کر رہے ہےں جس کا آغاز انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نےکشمیر کے بیانیے کو بین الاقوامی سطح تک پہنچایااور جمعہ کے مبارک دن کے اتنخاب کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان قوم کھڑے ہو کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم یک زبان اور یکجا ہوکر مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے تو دنیا اس آواز کو سنے گی، انسانی حقوق کی تنظیموں تک ہمارا پیغام مستند انداز سے جائے گا اور اس میں میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں