اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،25 دنوں سے کشمیری اپنے گھروں میں بند ہیں جبکہ کشمیریوں سے آزادی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چئیرمین سینیٹ وفاقی وزراء کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام اور اراکین پارلیمنٹ کے …
ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں منعقدہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،25 دنوں سے کشمیری اپنے گھروں میں بند ہیں جبکہ کشمیریوں سے آزادی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چئیرمین سینیٹ وفاقی وزراء کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام اور اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ آر ایس ایس کا ایک کارکن ہندوستان کا وزیراعظم بن گیا ہے جوکشمیریوں کی نسل کشی کر کے وہاں بھارتیوں کو لانے کی سازش کر رہا ہے، مودی اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، پاکستان مودی کی اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دو بار حملے کی کوشش کی اور بھرپور جواب دیا گیا،وہ دن دور نہیں جب پاکستانی قوم کشمیر کو پاکستان بنائے گی۔قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے پاکستان کشمیر کو ان کا حق دلانا چاہتا ہے،پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں ایٹمی ممالک میں جنگ نہ ہو، اگر بھارت اپنی سازش سے باز نا آیا تو پاکستان ہر حد تک جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پہل کہ تو نقصان بھارت کا ہوگا، مودی سرکار کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوںگے۔








