اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ، حریت رہنما الطاف بٹ،اے پی پی کے منیجنگ …
قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب اور ریلی کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ، حریت رہنما الطاف بٹ،اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود خان، اے پی پی ایمپلائز یونین کے صدر شہزاد چوہدری، سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا، آر آئی یو جے صدر عامر سجاد سیّد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی غواث خان، ڈائریکٹر نیوز شفیق قریشی، سی این ای حنیف صابر، چیف رپورٹر عبدالجبار زکریا، سیکرٹری اے پی پی ایمپلائز یونین انعام اﷲ خان، سردار شوکت، سردار نثار احمد، نائب صدر نیشنل پریس کلب خلیل راجہ، جوائنٹ سیکرٹری آر آئی یو جے ضیاءالمرتضیٰ بھیروی، اے پی پی کے ملازمین سمیت صحافی اور وکلاءبرادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کی انتہاءکر دی ہے، پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے، بھارتی افواج نے کرفیو کے بعد 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو قید کر لیا ہے جبکہ سیّد علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک اور دیگر کشمیری رہنما پہلے سے ہی پابند سلاسل ہیں۔








