اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی قیادت میں اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے خصوصی ریلی نکالی گئی جس میں ادارے کے ملازمین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ ریلی کے شرکاءنے پوسٹرز اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء میں خاصا جوش و خروش دکھائی دے رہا تھا اور فلک شگاف نعروں سے فضاءگونجتی …
منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی قیادت میں اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے خصوصی ریلی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی قیادت میں اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے خصوصی ریلی نکالی گئی جس میں ادارے کے ملازمین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ ریلی کے شرکاءنے پوسٹرز اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء میں خاصا جوش و خروش دکھائی دے رہا تھا اور فلک شگاف نعروں سے فضاءگونجتی رہی۔ ریلی میں شریک ہر فرد کا ایک ہی عزم تھا کہ بھارت کے ظلم سے کشمیریوں کو نجات دلاتے ہوئے انہیں آزادی کا حق دلانا ہے۔ ریلی کے اختتام پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ولولہ انگیز خطاب کیا جس میں انہوں نے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اب آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔








