وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت خود لینے کی بجائے براہ راست عوام کو منتقل کرے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لے کر …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت خود لینے کی بجائے براہ راست عوام کو منتقل کرے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ عوام دوست حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کمی کی سمری ارسال کی گئی ہے۔

مزید خبریں