اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اس امر کو اجاگر کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزیوں میں شدت آئی ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے جرائم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا سکتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اسلامی ریاستوں کی مضبوط حمایت کے منتظر ہیں۔ …
وزیراعظم عمران خان کی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید سے ٹیلی فون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اس امر کو اجاگر کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزیوں میں شدت آئی ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے جرائم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا سکتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اسلامی ریاستوں کی مضبوط حمایت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے یہ بات متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید سے جمعہ کو ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاﺅن اور کرفیو چوتھے ہفتہ میں داخل ہو گیا ہے جس کے نتیجہ میں انسانی حقوق کی صورتحال گھمبیر ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اسلامی ریاستوں کی مضبوط حمایت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک موقع پر پاکستان کے عوام بھی یو اے ای سمیت او آئی سی ممالک سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔








