فرانس میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیرکے عوام سے یکہجہتی کا بھر پوراظہار کیا

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) فرانس میں مقیم تمام پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیرکے عوام سے یکہجہتی کا بھر پوراظہار کیا۔اس سلسلے میں جمعہ کو پیرس میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی و کشمیری نمائندوں اور ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے سے متعلق پاکستانی عوام اور حکومت کے عزم …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) فرانس میں مقیم تمام پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیرکے عوام سے یکہجہتی کا بھر پوراظہار کیا۔اس سلسلے میں جمعہ کو پیرس میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی و کشمیری نمائندوں اور ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے سے متعلق پاکستانی عوام اور حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان جدوجہد آذادی میں کشمیری عوام کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے بین الاقوامی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلہ کشمیر میں اپنا کردار ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیںجو دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاونی میں تبدیل ہو چکا ہے۔

مزید خبریں