اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں جمعہ کو پی ایم آفس میں اقتصادی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اقتصادی امور محمد حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، ادارہ جاتی اصلاحات کے مشیر ڈاکٹر …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی ٹیم کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں جمعہ کو پی ایم آفس میں اقتصادی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اقتصادی امور محمد حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، ادارہ جاتی اصلاحات کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ اقتصادی صورتحال، کاروباری ماحول، برآمدات میں اضافے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم کرنے اور معیشت کے استحکام کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔








