گورنر سندھ کا جناح انتھالوجی کی تقریب رونمائی سے خطاب

کراچی۔ 30 اگست (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہکشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستانی عوام کشمیریوں کواکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا پاک بھارت کشیدگی کم نہیں ہوگی ۔کشمیری عوام قا ئد اعظم کے دو قومی نظریہ کے مطابق آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں ، بھارت کشمیری مسلمانوں پر بدترین ظلم …

کراچی۔ 30 اگست (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہکشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستانی عوام کشمیریوں کواکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا پاک بھارت کشیدگی کم نہیں ہوگی ۔کشمیری عوام قا ئد اعظم کے دو قومی نظریہ کے مطابق آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں ، بھارت کشمیری مسلمانوں پر بدترین ظلم وستم کر رہا ہے ، گورنر سندھ نے ان خیالات کا اظہار کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے قائد اعظم کی بہن کے پَر نواسے لیاقت مرچنٹ (شریک مصنف) کی کتاب جناح انتھالوجی کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین کے سی ایف آر اکرام سہگل، جنرل سیکریٹری کموڈور ریٹائرڈ سدید اے ملک، چینی قونصل جنرل وانگ یو، تھائی قونصل جنرل تھاٹری چواچٹا، افغانستان کے قونصل جنرل اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہقائداعظم کی زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ،جنہوں نے تمام مسالک اور مذاہب کے لوگوں کو یکساں حقوق دینے کی بات کی تھی ان کے وژن کے تحت پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں جبکہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی جان و مال محفوظ نہیں

مزید خبریں