وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے دونوں اسلامی برادر ممالک میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے دونوں اسلامی برادر ممالک میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں کو تقویت دینے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے امید کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تجارتی اقدام سے دونوں ممالک کی دوستی مزید پائیدار و مستحکم ہو گی۔

مزید خبریں