راولپنڈی 30اگست(اے پی پی)وفاقی وزیر ہوا بازی، غلام سرور خان نے کہاہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کا ہر موقع پرساتھ دیں گے، پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ،بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، بھارت نے کسی بھی طرح کی حماقت کی تواسے منہ توڑ جواب دیں گے، مودی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ لو ،کشمیریوں کو ان کا حق دو ۔ ان خیالات کا اظہار …
بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ، غلام سرور خان

مزید خبریں
راولپنڈی 30اگست(اے پی پی)وفاقی وزیر ہوا بازی، غلام سرور خان نے کہاہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کا ہر موقع پرساتھ دیں گے، پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ،بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، بھارت نے کسی بھی طرح کی حماقت کی تواسے منہ توڑ جواب دیں گے، مودی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ لو ،کشمیریوں کو ان کا حق دو ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے جمعہ کو وزیرِ اعظم عمران خان کی کشمیریوں سے یکجہتی کی کال پر راولپنڈی مال روڈ سے ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ ریلی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے ڈی سی آفس تک نکالی گئی۔ وفاقی وزیرغلام سرور خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر پاکستانی اس جنگ میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے








