پشاور۔30اگست(اے پی پی)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پکار پر قوم نے لبیک کہ کرپوری قوم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے سڑکوں پر نکل آئی، مودی اب یہ جان لیں کہ کشمیر ٓازاد ہوکر رہےگا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، مودی کشمیر میں ہٹلر بنا ہوا ہے وہ آر ایس ایس کے ایجنڈاپر عمل پیرا ہے لیکن کشمیر اب پاکستان …
کشمیر ٓازاد ہوکر رہےگا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،شوکت یوسفزئی

مزید خبریں
پشاور۔30اگست(اے پی پی)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پکار پر قوم نے لبیک کہ کرپوری قوم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے سڑکوں پر نکل آئی، مودی اب یہ جان لیں کہ کشمیر ٓازاد ہوکر رہےگا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، مودی کشمیر میں ہٹلر بنا ہوا ہے وہ آر ایس ایس کے ایجنڈاپر عمل پیرا ہے لیکن کشمیر اب پاکستان بن کر رہے گا، مودی نے کشمیر میں اپنا آخری پتہ بھی کھیل دیا اور یہی ان کی تباہی کی شروعات ہےں، مودی دیکھ لیں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر نکالے گئے جلوس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ مودی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے کشمیر میں کرفیو لگا کر جیل بنا دیا گیا ہے لوگوں کے پاس خوراک اور بیماروں کے پاس دوائیاں ختم ہوگئی ہےں۔انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنے منہ پر خود طمانچہ مارا ہے جس کا انکو اندازہ ہو گیا ہے پوری دنیا جان گئی ہے کہ ہماری فوج پروفیشنل اور بے پناہ صلاحیت کی حامل فوج ہے، بھارت ابھی نندن سے پوچھے کہ ہماری صلاحیتیں کیا ہےں؟،جنگیں جذبہ سے لڑی جاتی ہیں اور ہماری فوج اور عوام ایمان کے جذبے سے سر شار ہےں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے








