یوم یکجہتی کشمیر، چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی، مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی کارکنان کے ہمراہ ڈی چوک پر ریلی میں شرکت

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک پر ریلی میں تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اور تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر فرید رحمان نے اپنے کارکنان کے ہمراہ ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف شدید …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک پر ریلی میں تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اور تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر فرید رحمان نے اپنے کارکنان کے ہمراہ ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی ہدایت کی تھی۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑی ریلی ڈی چوک سے شروع ہوکر پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے ہمراہ بڑی تعداد میں مختلف وزارتوں، اداروں اور محکموں کے ملازمین، سول سوسائٹی، سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلاءتنظیموں، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء12 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے پہنچ کر قومی ترانہ اور کشمیر کے ترانہ کے احترام میں کھڑے ہوگئے۔

مزید خبریں