ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسی کا ٹویٹر اکاونٹ ریکور کر لیا گیا

واشنگٹن ۔ 31 اگست (اے پی پی)ٹوئٹر کے چیف اگزیکٹو افسر جیک ڈورسی کا سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا جسے سیکور کر لیا گیا ہے۔ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ جمعہ کی شام کوہیک ہوگیا تھا، اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ ادارے نے قابل اعتراض ٹوئیٹس کو ڈیلیٹ کردیاتھا۔ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اب جیک ڈورسی کا ٹویٹر اکاونٹ ریکور …

واشنگٹن ۔ 31 اگست (اے پی پی)ٹوئٹر کے چیف اگزیکٹو افسر جیک ڈورسی کا سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا جسے سیکور کر لیا گیا ہے۔ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ جمعہ کی شام کوہیک ہوگیا تھا، اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ ادارے نے قابل اعتراض ٹوئیٹس کو ڈیلیٹ کردیاتھا۔ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اب جیک ڈورسی کا ٹویٹر اکاونٹ ریکور کر لیا گیا ہے۔چیٹ ایپ ‘ڈسکورڈ’ کا ایک گروپ جو اپنے آپ کو ‘چَکلنگ اسکواڈ’ کہتا ہے، دعویٰ کیا ہے کہ ڈورسی کا اکاؤنٹ اْسی نے ہیک کیا۔اس سے قبل ادارے کی مواصلاتی ٹیم کے حوالے سے ‘سی این این’ نے خبر دی تھی کہ ڈورسی کے اکاؤنٹ سے نسل پرستی کی نوعیت کے علاوہ دیگر تکلیف دہ ٹوئیٹس جاری کی گئیں۔

مزید خبریں