امریکی کانگریس کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور بارے اعلان بڑی پیشرفت ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور سے متعلق اعلان بڑی پیشرفت ہے۔ہفتے کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خارجہ امور سے متعلق امریکی کانگرس کمیٹی کا اجلاس تنازعہ کشمیر کے حوالے سے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور سے متعلق اعلان بڑی پیشرفت ہے۔ہفتے کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خارجہ امور سے متعلق امریکی کانگرس کمیٹی کا اجلاس تنازعہ کشمیر کے حوالے سے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص پاک امریکن کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہم دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے یہ معاملہ اب ہر فورم پر زیر بحث لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں اجاگر کریں گے۔

مزید خبریں