گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری،مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اورمعاون خصوصی نعیم الحق کا انٹر نیشنل سکھ کنونشن سے خطاب

لاہور۔31 اگست(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کر تار پورراہداری کے افتتاح کو سبوتا ژ کر نے کیلئے کوئی'' شرارت'' کر سکتا ہے مگر ہم بھارت کے ہر منصوبے اور سازش کو ناکام بنائیں گے۔ نومبر میں وزیر اعظم عمران خان کرتار پورراہداری منصوبہ کا افتتاح کریں گے،بھارت کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، انشاءاللہ اب کشمیر کو آزاد ہونے سے دنیا …

لاہور۔31 اگست(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کر تار پورراہداری کے افتتاح کو سبوتا ژ کر نے کیلئے کوئی” شرارت” کر سکتا ہے مگر ہم بھارت کے ہر منصوبے اور سازش کو ناکام بنائیں گے۔ نومبر میں وزیر اعظم عمران خان کرتار پورراہداری منصوبہ کا افتتاح کریں گے،بھارت کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، انشاءاللہ اب کشمیر کو آزاد ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔آج بھی بھارت مذاکرات میں سنجیدہ ہو تو دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرسکتے ہیں مگر بھارت ہٹ دھرمی پر قائم ہے، اسلام اور بابا گرو نانک دونوں ہی انسانوں میں برابری اور محبت کا درس دیتے ہیں،بھارت میں صرف مسلمان ہی نہیں سکھ اور دیگرا قلیتیں بھی مودی کے مظالم کا نشانہ بن رہی ہےں، باباگرونانگ کے550ویں جنم دن کی تقر یبات میں سکھ یاتر یوں کو مکمل سیکورٹی اوردیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی،نئے پاکستان میں اقلیتوں کوو زیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں۔ وہ ہفتہ کے روز گور نر ہاو¿س لاہور میں پہلے انٹر نیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری،مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،صوبائی وزراءاعجا زعالم،یاسر ہمایوں سمیت امر یکہ،بر طانیہ سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے سکھ یاتری بھی موجود تھے۔

مزید خبریں