خاتون اول ثمینہ عارف علوی کی ماں اور بچہ کی صحت کے حوالے سے قومی کمیٹی کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ زچہ اور بچہ کی صحت کی سہولیات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ماں اور نئے پیدا ہونےوالے بچوں کیلئے بہتر صحت کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔یہاں موصول ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق ثمینہ عارف علوی نے ماں اور بچہ کی صحت کے حوالے سے قومی کمیٹی کے وفد سے ملاقات کی …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ زچہ اور بچہ کی صحت کی سہولیات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ماں اور نئے پیدا ہونےوالے بچوں کیلئے بہتر صحت کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔یہاں موصول ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق ثمینہ عارف علوی نے ماں اور بچہ کی صحت کے حوالے سے قومی کمیٹی کے وفد سے ملاقات کی ملاقات کے دوران خاتون اول نے اس کمیٹی کی ماں اور نئے پیدا ہونے والے بچوں کیلئے کمیٹی کی خدمات کو سراہا۔کمیٹی نے خاتون اول کو خاندانی منصوبہ بندی ،بچوں کی پیدائش میں مہارتوں سمیت دیگر چیلنجوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کمیٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ قابل عمل اور ٹھوس تجاویز لے کر آئیں گے کس طرح زچہ اور بچہ کی صحت کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں