راولپنڈی ۔ 31 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی آپریشن نے پاک فوج کو سخت جان فوج بنا دیا ہے،ہم ثابت قدم رہیں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر لاہور اورپاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کور ہیڈ کوارٹر لاہور اورپاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 31 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی آپریشن نے پاک فوج کو سخت جان فوج بنا دیا ہے،ہم ثابت قدم رہیں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر لاہور اورپاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اس دوران انہیں سرحدی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگا کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مجھے اپنے جوانو ں اور افسروں پر فخر ہے،انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے، پاک فوج کے افسر اور جوان قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔








