بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے بابا گورونانک کے جنم دن تقریبات کے سلسلہ میں 550 پودے لگانے کی مہم کا افتتاح کر دیا

ننکانہ صاحب۔ 31 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 550ویں جنم دن تقریبات کے سلسلہ میں 550 پودے لگانے کی مہم کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں سکھ کونسل آف پاکستان کے صدر سردار مستان سنگھ، چیئر مین پنجابی سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ سمیت سکھ کمیونٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں، ڈپٹی کمشنر …

ننکانہ صاحب۔ 31 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 550ویں جنم دن تقریبات کے سلسلہ میں 550 پودے لگانے کی مہم کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں سکھ کونسل آف پاکستان کے صدر سردار مستان سنگھ، چیئر مین پنجابی سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ سمیت سکھ کمیونٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں، ڈپٹی کمشنر راجا منصور احمد اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے جنہوں نے 550 پودے لگانے کی خصوصی مہم کے سلسلہ میں اپنے اپنے حصے کا پودا لگا یا۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی، امن و امان اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے مابین مکمل اور مثالی ہم آہنگی ہے اور سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے

مزید خبریں