اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کوہستان کی تحصیل کندیا میں لکڑی کا پل ٹوٹنے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں قیمتی جانی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت …
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کندیا میں لکڑی کا پل ٹوٹنے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کوہستان کی تحصیل کندیا میں لکڑی کا پل ٹوٹنے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں قیمتی جانی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اسد قیصر نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصانات کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔








