کراچی۔ 31 اگست (اے پی پی) محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یکم محرم اتوار کو، یومِ عاشور 10 ستمبر کو ہو گا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1441ھ کا چاند نظر آگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ¿ موسمیات یونیورسٹی روڈ …
محرم الحرام کاچاند نظرآگیا، مفتی منیب الرحمان

مزید خبریں
کراچی۔ 31 اگست (اے پی پی) محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یکم محرم اتوار کو، یومِ عاشور 10 ستمبر کو ہو گا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1441ھ کا چاند نظر آگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ¿ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ارکان مفتی محمد ابراہیم قادری، اخوندزادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری، مولانا حافظ عبیداللہ پنہور، مولانا محمد ظفر سعیدی، مولانا عبدالمالک بروہی، مولانا عبدالعزیز اشعر، مولانا محبوب علی سہتو، مولانا سید خالد محمود ندیم، علامہ پیرسید شاہد علی شاہ جیلانی، آغا گوہر علی، زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے مولانا قاری نذیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال، مولانا صابر نورانی نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وفاقی وزارتِ مذہبی اُمور حافظ عبدالقدوس نے رابطہ¿ کار اور اہتمام کے فرائض انجام دیئے۔








