وفاقی وزیر عمر ایوب کے احکامات پر میرپور میں گیس فراہمی کیلئے لائنیں بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا

ایبٹ آباد۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی، پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر گاﺅں میرپور میں گیس فراہمی کیلئے ڈسٹری بیوشن لائنیں بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سابق یوتھ کونسلر فیصل خان، سابق انسپکٹر نذیر خان، ملک خان افسر سمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی جنھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کام …

ایبٹ آباد۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی، پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر گاﺅں میرپور میں گیس فراہمی کیلئے ڈسٹری بیوشن لائنیں بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سابق یوتھ کونسلر فیصل خان، سابق انسپکٹر نذیر خان، ملک خان افسر سمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی جنھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کام کے آغاز سے قبل دعائے خیر کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہماری بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ سوئی نادرن گیس کی وزارت بھی ہمارے لیڈر کے پاس ہے اور ان کے خصوصی احکامات پر ضلع کے محروم علاقوں میں عملی طور پر گیس فراہم کی جا رہی ہے جس پر عوامی حلقے باصلاحیت لیڈر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں