کمپالا ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) یوگنڈا میں ایبولا کے مرض میں مبتلا ایک 9 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی جس کے بعد گزشتہ سال اگست میں پھوٹنے والے اس وبائی مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔یوگنڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا تعلق پڑوسی ملک کانگو سے تھا جو اپنے والد کے ہمراہ سرحد عبور کرکے یوگنڈا پہنچی تھی۔فرانسیسی خبر رساں …
یوگنڈا میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد2000 تک پہنچ گئی

مزید خبریں
کمپالا ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) یوگنڈا میں ایبولا کے مرض میں مبتلا ایک 9 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی جس کے بعد گزشتہ سال اگست میں پھوٹنے والے اس وبائی مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔یوگنڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا تعلق پڑوسی ملک کانگو سے تھا جو اپنے والد کے ہمراہ سرحد عبور کرکے یوگنڈا پہنچی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے پی نے یوگنڈا کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ لڑکی کا ایبولا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے اسے تنہائی میں رکھا جا رہا تھا۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا کی وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اس کیس کے سامنے آنے کے بعد ان خبروں کو تقویت مل رہی ہے کہ یوگنڈا اور روانڈا میں ایبولا سرحد پار سے منتقل ہو رہا ہے۔ خطے میں واقع سرحدی علاقے غیر محفوظ ہیں اور متعدد افراد رات کے وقت سرحد عبور کر کے ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل ہو جاتے ہیں۔








