اوسلو ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) ترک وزیرِ خارجہ میلود چائوش اوگلو نے کہا ہے کہ شام میں سیاسی حل کے حصول کی صورت میں ترک مسلح افواج علاقے سے انخلاء کر دیں گی۔میلود چائوش اوگلو نے ناروے انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ گول میز کانفرس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب شام میں سیاسی حل تلاش کر لیا جائیگا تو ترک فوج کے فرائض بھی …
شام میں سیاسی سمجھوتے کے بعد ترک فوج کا انخلاء ممکن ہے ، وزیرِ خارجہ میلود چائوش اوگلو

مزید خبریں
اوسلو ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) ترک وزیرِ خارجہ میلود چائوش اوگلو نے کہا ہے کہ شام میں سیاسی حل کے حصول کی صورت میں ترک مسلح افواج علاقے سے انخلاء کر دیں گی۔میلود چائوش اوگلو نے ناروے انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ گول میز کانفرس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب شام میں سیاسی حل تلاش کر لیا جائیگا تو ترک فوج کے فرائض بھی وہاں پر مکمل ہو جائیں گے۔ادلیب میں حملوں پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے ترک وزیر نے بتایا کہ روس نے ادلیب میں ترکی سے تعلق رکھنے والی چیک پوسٹس پر ملکی انتظامیہ کے حملے نہ کرنے کی ضمانت دی ہے۔انہوں نے اس جانب بھی توجہ مبذول کرائی کہ ادلیب پر حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں شام سے یورپ کو جانے والے مہاجرین کی تعداد میں بھاری اضاہ ممکن ہے ۔








