اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2019ء کے میٹرک، ایف اے/ایف ایس سی/اوپن ٹیک اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی، سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامز کے فائنل امتحانات12 ستمبر سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کئے گئے ہیں اورڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے۔یونیورسٹی کی …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2019ء پروگرامز کے فائنل امتحانات12 ستمبر سے شروع ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2019ء کے میٹرک، ایف اے/ایف ایس سی/اوپن ٹیک اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی، سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامز کے فائنل امتحانات12 ستمبر سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کئے گئے ہیں اورڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850 امتحانی مراکز قائم کردیئے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ دریں اثناء یونیورسٹی نے اپنے اسناد اور ڈگریوں کی کریڈیبلٹی بڑھانے اور معیار میں اضافے کے لئے امتحانی نظام میں ترمیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی سرپرستی میں اس حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔نیا نظام جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی ہوگا ٹیوٹوریل نظام پر نظر ثانی کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔








