بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں پہلی بار ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گی

چٹاگانگ ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ٹیسٹ میچ 5 سے 9 ستمبر تک چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد افغانستان کا بنگلہ دیش کے خلاف پہلا جبکہ مجموعی طور پر تیسرا ٹیسٹ میچ ہوگا، اس سے قبل افغان ٹیم آئرلینڈ اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے، بھارت کے خلاف میچ میں اسے …

چٹاگانگ ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ٹیسٹ میچ 5 سے 9 ستمبر تک چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد افغانستان کا بنگلہ دیش کے خلاف پہلا جبکہ مجموعی طور پر تیسرا ٹیسٹ میچ ہوگا، اس سے قبل افغان ٹیم آئرلینڈ اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے، بھارت کے خلاف میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ہی ٹیسٹ میں افغانستان نے7 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔

مزید خبریں