پٹرول و سی این جی سٹیشنز پر معیاری ایندھن کی فراہمی کے لئے پٹرولیم مصنوعات اور پیمائش کے آلات کی باقاعدگی سے چیکنگ جا ری ہے، اوگرا حکام

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)پٹرول اور سی این جی سٹیشنز پر معیاری ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک مربوط اور موثر نظام کے تحت پٹرولیم مصنوعات اور پیمائش کے آلات کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔ اوگرا کے حکام نے ''اے پی پی'' کو بتایا کہ مجاز نمائندہ ٹیمیں پٹرول اور سی این جی سٹیشنز کا باقاعدگی کے ساتھ دورہ کرتی ہیں اور …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)پٹرول اور سی این جی سٹیشنز پر معیاری ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک مربوط اور موثر نظام کے تحت پٹرولیم مصنوعات اور پیمائش کے آلات کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔ اوگرا کے حکام نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ مجاز نمائندہ ٹیمیں پٹرول اور سی این جی سٹیشنز کا باقاعدگی کے ساتھ دورہ کرتی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کے معیار اور مقدار کا جائزہ لیا جاتا ہے تا کہ ملک بھر میں صارفین کو مجوزہ معیار اور مقدار کے مطابق تیل و گیس فراہم کی جا سکے۔ حکام نے بتایا کہ معائنے کے دوران غیرمعیاری اور کم مقدار میں تیل فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاتی ہے اور ان سٹیشنز کو سربمہر بھی کیا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اوگرا حکام نے بتایا کہ ایک موثر پالیسی کے تحت سیمپلنگ اور ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے اور درآمد شدہ پٹرولیم مصنوعات کے معیار کی چیکنگ کے ذریعے ملک کے چپے چپے پر معیاری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جاتے ہیں،اس کے علاوہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے آئوٹ لٹس کے بھی معائنے کیے جاتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تمام درآمدکنندگان کی پٹرولیم مصنوعات کے معیار کا جائزہ ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان (ایچ ڈی آئی پی آئی) کی لیبارٹریاں بحری جہاز سے تیل ان لوڈ کرنے سے قبل لیتی ہیں، ہر درآمدی مصنوعات کی سیمپلنگ، درآمدکنندگان اور سرویئرز کی موجودگی میں ایچ ڈی آئی پی آئی کی طرف سے کی جاتی ہے، معیار کے تنازع کی صورت میں تیسرے فریق سے ری سیمپلنگ تمام سٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں کرائی جاتی ہے

مزید خبریں