لاہور۔31 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم د ن کے مو قع پر ننکانہ ریلوے اسٹیشن کا نام ان سے منسو ب کر دیں گے‘ شور کوٹ سے براستہ ننکانہ آنے والی تینوں ٹرینوں میں عوام کی سہولت کے پیش نظر ایک ایک اضافی بوگی لگائیں گے‘ بابا گورو نانک نے امن‘ دوستی‘ محبت‘ بھائی چارے …
بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم د ن کے مو قع پر ننکانہ ریلوے اسٹیشن کا نام ان سے منسو ب کر دیں گے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

مزید خبریں
لاہور۔31 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم د ن کے مو قع پر ننکانہ ریلوے اسٹیشن کا نام ان سے منسو ب کر دیں گے‘ شور کوٹ سے براستہ ننکانہ آنے والی تینوں ٹرینوں میں عوام کی سہولت کے پیش نظر ایک ایک اضافی بوگی لگائیں گے‘ بابا گورو نانک نے امن‘ دوستی‘ محبت‘ بھائی چارے اور عدم تشدد کا درس دیا‘ پوری قوم کشمیر کاز کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ کشمیر ایشو پر اپوزیشن اور حکومت متحد ہیں‘ مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سا تھ ملا قا ت میں بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا‘ لگتا ہے کہ 1947ءوالا دور پھر شروع ہو چکا ہے‘ وہ اتوار کے روز ننکانہ صاحب میں ریلوے اسٹیشن کی زیر تعمیر عمارت کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ و فاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے اپنے رویے سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی‘ ایٹمی دھماکے کرکے بھارت نے بہت غلط کام کیا ‘ جواب میں ہم نے بھی ایٹمی دھماکے کئے اور اس وقت اس پوزیشن میں ہیں کہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربا ت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چھوٹے چھوٹے ایٹمی ہتھیار بھی موجود ہیں‘ جو بوقت ضرورت استعمال ہو سکتے ہیں‘ بھارت نے اگر جنگ کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہو گی ،اگر بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی طرف جائے گا تو پھر ہی مذاکرات کی بات ہو گی۔








