پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کا ویانا میں پاکستان کمیونٹی آسٹریا کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) آزا د کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام 72 سال سے مسلسل اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے تحریک آزادی کشمیر کو اپنے لہو سے سینچ رہے ہیں۔ دنیا بھرمیں مقیم کشمیری و پاکستانی اس وقت اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ اس وقت اب نہیں …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) آزا د کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام 72 سال سے مسلسل اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے تحریک آزادی کشمیر کو اپنے لہو سے سینچ رہے ہیں۔ دنیا بھرمیں مقیم کشمیری و پاکستانی اس وقت اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ اس وقت اب نہیں یا کبھی نہیں والی صورتحال ہے اور اب ہم عملی طور پر کام کرکے ہی آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستان کمیونٹی آسٹریا کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے پاکستان کمیونٹی آسٹریا کے چئیرمین لالہ محمد حسین، صدر ندیم خان،29 ستمبر کو آسٹریا میں ہونے والے انتخابات میں واحد پاکستانی نژاد امیدوار ڈاکٹر اصغر، فرانس سے زاہد ہاشمی، برطانیہ سے راجہ سخاوت، اظہر ورک، پی ٹی آئی آسٹریا کے صدر میاں خلیل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں