سیالکوٹ ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آنکھ سے نکلے ایک ایک آنسو کا حساب لینا جانتے ہیں۔ پاک فوج اپنے لہو سے اس ملک کی بنیادوں کو مضبوط کر رہی ہے۔ کشمیر میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا روک دی گئی ہیں۔ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کرنے والا مودی غرور میں کسی …
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آنکھ سے نکلے ایک ایک آنسو کا حساب لینا جانتے ہیں۔ پاک فوج اپنے لہو سے اس ملک کی بنیادوں کو مضبوط کر رہی ہے۔ کشمیر میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا روک دی گئی ہیں۔ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کرنے والا مودی غرور میں کسی کو خاطر میں نہیںلا رہا۔ ایسے ِحالات میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہو جاتاہے۔ مودی کے نازی اور ہٹلر رویہ کو دنیا کے سامنے مےڈےا کے ذرےعے لایا جائے، وزیر اعظم عمران خان دنےا مےں مظلومان کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب مےں کہا کہ کشمیریوں کی آنکھ سے نکلے ایک ایک آنسو کا حساب لینا جانتے ہیں۔ پاک فوج اپنے لہو سے اس ملک کی بنیادوں کو مضبوط کر رہی ہے۔








