اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پیر کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ٹویٹ میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس آفیسر اور ”را“ کے لئے کام کرنے والے کمانڈر کلبھوشن یادیو کو (آج ) 2ستمبر پیر کو قونصل …
بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو( پیر کو ) قونصلر رسائی دی جائے گی،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پیر کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ٹویٹ میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس آفیسر اور ”را“ کے لئے کام کرنے والے کمانڈر کلبھوشن یادیو کو (آج ) 2ستمبر پیر کو قونصل رسائی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قونصلر رسائی قونصلر تعلقات پر ویانا کنونشن، عالمی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلے اور پاکستان کے قوانین کے مطابق دی جا رہی ہے۔ کمانڈر یادیو پاکستان میں دہشتگردی، جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے پر پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔








