اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی فعال سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر موثر انداز میں اجاگر کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لئے بھارت پر دباو¿ ڈال رہا ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے …
پاکستان اپنی فعال سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر موثر انداز میں اجاگر کررہا ہے،چودھری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی فعال سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر موثر انداز میں اجاگر کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لئے بھارت پر دباو¿ ڈال رہا ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی ظلم بہت جلد ختم ہوجائے گا کیونکہ مودی حکومت دباو¿ میںہے اور آرٹیکل 370 کو کالعدم قرار دینے کے اپنے فیصلے پر بھارتی سیاسی اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے انہیں زبردست تنقید کا سامنا ہے۔








