منیلا ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق چھوٹا طیارہ شہر کالمبا کے ریزورٹ پر گر کر تباہ ہوا۔طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی، طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔تباہ ہونے والے طیارے میں 7مسافروں سمیت 2 پائلٹس موجود تھے۔طیارے کی تباہی کی وجہ معلوم …
فلپائن ، طیارہ حادثہ میں9 افراد ہلاک

مزید خبریں
منیلا ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق چھوٹا طیارہ شہر کالمبا کے ریزورٹ پر گر کر تباہ ہوا۔طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی، طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔تباہ ہونے والے طیارے میں 7مسافروں سمیت 2 پائلٹس موجود تھے۔طیارے کی تباہی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔








