اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کامیاب نوجوان پروگرام، نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ کے تعاون اور نئی کنسٹرکشن کمپنیوں کی شمولیت سے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے میں نوجوان انجینئرنگ گریجویٹس کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ذرائع کے مطابق اس اقدام سے ایس ای سی پی، ایف بی آر، آباد، این بی پی، ایچ بی ایل …
نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے میں نوجوان انجینئرنگ گریجویٹس کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کامیاب نوجوان پروگرام، نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ کے تعاون اور نئی کنسٹرکشن کمپنیوں کی شمولیت سے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے میں نوجوان انجینئرنگ گریجویٹس کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ذرائع کے مطابق اس اقدام سے ایس ای سی پی، ایف بی آر، آباد، این بی پی، ایچ بی ایل سمیت سرکاری و نجی شعبہ کے متعلقہ فریقوں کے تعاون سے نوجوان پروفیشنلز، انجینئرز، آرکیٹیکٹ اور ٹائون پلانرز اور انٹر پرینیورز کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع ملنے سے حکومت کے 10 ملین ملازمتیں فراہم کرنے کے وعدہ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت فریش انجینئرنگ گریجوایٹس کو مناسب تنخواہ دی جائے گی اور اس سے بیروزگاری کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔








