مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.18 فیصد کی کمی ریکارڈ ، پاکستان بیورو برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) عام آدمی کیلئے مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 16 میں اضافہ جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 29 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران عام آدمی کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 271.33 پوائنٹس …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) عام آدمی کیلئے مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 16 میں اضافہ جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 29 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران عام آدمی کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 271.33 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ پیوستہ ہفتہ میں عام آدمی کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 271.83 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدد و شمارکے مطابق سب سے کم آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) میں 0.12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔8001 روپے سے لے کر12 ہزار ، 12 ہزار ایک سے لے کر 18 ہزار روپے، 18 ہزار ایک سے لے کر 35 ہزار اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.15، 0.17، 0.19 اور 0.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کے دووان 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 16 میں اضافہ جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ان میں ٹماٹر، کیلے، مرغی، لہسن، آلو، دال مسور، انڈے، دال مونگ، چینی، ایل پی جی سلنڈر اور اری 6 چاول شامل ہیں۔ ہفتہ کے دوران بناسپتی گھی، بریڈ، دہی، واشنگ سوپ، آٹا، گڑ، کوکنگ آئل، دودھ، دال ماش، پکی ہوئی بیف، تیار چائے اور سرخ مرچوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں