27 فروری کو پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھارتی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیر کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ دورہ کے دوران وزیرخارجہ کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں کے حوالے …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیر کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ دورہ کے دوران وزیرخارجہ کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ وزیر خارجہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح 27 فروری کو پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھارتی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو اپنی حدودِ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرایا ،پوری قوم ان کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید خبریں