اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمر ایوب خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعتی شعبے میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کم کرنے اور دوسرے کاروباری شعبوں کے برابر لانے، تمام کاروباری طبقوں کو یکساں کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کرنے اور گیس کے شعبے میں موجودہ تقریباً 15ارب جی آئی …
وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمر ایوب خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابرکی مشترکہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمر ایوب خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعتی شعبے میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کم کرنے اور دوسرے کاروباری شعبوں کے برابر لانے، تمام کاروباری طبقوں کو یکساں کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کرنے اور گیس کے شعبے میں موجودہ تقریباً 15ارب جی آئی ڈی سی کی مد میں سالانہ وصولیوں کو 42 ارب سالانہ پر لانے کیلئے جی آئی ڈی سی آرڈیننس 2019ءجاری کیا ہے، جو وصولیاں ہو چکی ہیں ان میں کوئی چھوٹ نہیں دی جا رہی، عوام سے وصول کئے جانے والے جی آئی ڈی سی کا صحیح تخمینہ لگانے کیلئے فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا، وہی کھاد فیکٹریاں جی آئی ڈی سی کا کم ریٹ لے سکیں گی جن کا آڈٹ ہو چکا ہو گا، اضافی وصول ہونے والا جی آئی ڈی سی کسانوں کو واپس کیا جائے، جی آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات اور تنازعات کے حل سے حکومت کو 210 ارب روپے ملیں گے، اس کے علاوہ صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے فضاءسازگار ہو گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا۔








