سرینگر ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے گیارھویں جماعت کے طالب علم کو شہید کردیا جبکہ وادی کشمیر اور جموں ریجن کے پانچ اضلاع میں مسلسل31ویں دن بھی معمولات زندگی مفلوج رہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیری طالب علم اسرار احمد خان چند روز قبل سرینگر کے علاقے صوہ میں مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال کے باعث زخمی …
مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور طالب علم شہید، کرفیو اور پابندیاں مسلسل 31ویں روز بھی جاری رہیں، جیلوں میں نظربند کشمیری شدید ذہنی دباﺅ کا شکار

مزید خبریں
سرینگر ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے گیارھویں جماعت کے طالب علم کو شہید کردیا جبکہ وادی کشمیر اور جموں ریجن کے پانچ اضلاع میں مسلسل31ویں دن بھی معمولات زندگی مفلوج رہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیری طالب علم اسرار احمد خان چند روز قبل سرینگر کے علاقے صوہ میں مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال کے باعث زخمی ہو گیا تھا جو سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔قابض انتظامیہ نے نوجوان کی شہادت پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں غیر معمولی کرفیو رائج ہے اور بازار بند اور سڑکوںپر گاڑیوںکی آمدورفت معطل ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے 50ہزار کے قریب پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں بند پڑی ہیں جبکہ ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے انٹرنیٹ ، موبائل فون ، ٹیلی فون اورٹی وی چینلوںکی بندش کی وجہ سے وادی کشمیرکابیرونی دنیا سے رابطہ مسلسل منقطع ہے۔








